خفیہ دستاویزات کو عام کرکے امریکہ کی نیند حرام کرنے والے وہاں کی قومی سیکورٹی ایجنسی کے سابق ملازم ایڈورڈ اسنوڈین کا کہنا ہے کہ ان کے ملک کی خفیہ ایجنسی دانستہ طور پر ایسے لوگوں کی جاسوسی کرتی ہے جن کا دہشت گردی سے کوئی ناطہ نہیں ہے۔
اسپین کے ٹی وی چینل ’سیکسٹا‘ کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں
اسنوڈین نے کہاکہ امریکہ کی خفیہ ایجنسیاں موثر نہیں ہیں کیوں کہ انہوں نے آج تک ایک بھی حملے کو روکنے میں کامیابی حاصل نہیں کی ہے۔
امریکہ اپنے نگرانی پروگرام کو دہشت گردانہ حملے کو روکنےکیلئے ضروری قرار دیتا ہے لیکن حقیقتا اس پروگرام کا استعمال سفارتکاری، اقتصادی جاسوسی اور سماجی کنٹرول کیلئے کیا جاتا ہے۔